ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی پولیس نے 20گاڑیوں کے چالان کئے ،ٹریکٹر ضبط

سید زاہد

بدھل/ /جموں وکشمیر پولیس نے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ ایک ٹریکٹر کو ضبط بھی کرلیا گیا ۔بدھل میں پولیس کی جانب سے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے راجوری بدھل سڑک پر ناکے کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔اس مہم کے دوران گاڑیوں کے کاغذات کا معائینہ کیا گیا جبکہ قوانین کیخلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کیخلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے راجوری ،بدھل اور چسانہ کی رابطہ سڑکوں پر شدید اور لوڈنگ کی شکایت موصول ہونے بعد ٹی سی پی پر ناکے کے دوران قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔اس دوران ایس ایچ او بدھل مستاج چوہدری نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ قاعدہ کیخلاف ورزی کی صورت میں پولیس سے تعاون کریں جبکہ بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں ۔انہوں نے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔