جموں //محکمہ ٹریفک جموں نے کورونا لاک ڈائون سے قبل روان سال کے تین ماہ کے دوران، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جموں شہر میں 31432 جبکہ جموں رولر میں 22999چالان کئے گے ہیں ۔جوا عداوشمار محکمہ کی جانب سے موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق جموں شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کل 31423چالان کئے گے جس میں سے 4670کورٹ ، 22827کمپاونڈ اور 3926ای چالان شامل ہیں ۔اسی طرح جموں رولر میں محکمہ ٹریفک جموں نے کل 22999چالان کئے جس میں 2389کورٹ 18783کمپاونڈ اور 1827ای چالان شامل ہیں ۔محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہیں ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی ۔جموں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کو آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچیں اور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال ترک کریں ، سیٹ بلٹ اور ہلمنٹ کا استعمال کرکے گاڑیاں چلائیں ۔