جموں میں جاری ہائوسنگ پروجیکٹوںکا جائزہ ،جدید تضاضوں سے ہم آہنگ کرنے پرزور
عظمیٰ نیوزسروس
جموں // وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نےمٹھی میںرہائشی فلیٹوں کے ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا اِفتتاح کیاجو اَپنے ملازمین کے لئے حکومت کے ہاؤسنگ بنیاد ی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے رسمی طور پر رِبن کاٹ کر اس سہولیت کا باقاعدہ اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹس طارق حسین گنائی، ڈِپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔مٹھی کا نیا بلاک گراؤنڈ پلس6 منزلوں کے ڈھانچے کے طور پر بنائے گئے ایک کمرے والے 28 رہائشی فلیٹوں پر مشتمل ہے۔ ہر کمپیکٹ یونٹ میںایک بیڈروم، لابی،لیونگ ائیریا، کچن اور واش روم شامل ہیںجو لاگت کی کفایت اور زیادہ سے زیادہ جگہ کے اِستعمال کو یقینی بناتے ہوئے ملازمین کی رہائشی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مختلف فلیٹوں کا معائینہ کیا، ان کی خوبصورتی کی سراہنا کی اور تعمیر میں جگہ کے مؤثر اِستعمال پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔بریفنگ کے دوران ڈی جی اسٹیٹس طارق حسین گنائی نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اِس منصوبے کو فنکشنل ڈیزائن، سٹرکچرل سیفٹی اور افورڈیبلٹی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرانی رہائشی کالونیوں کو مرحلہ وار جدید بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما نے وزیر اعلیٰ کو لے آؤٹ، سہولیات اور موجودہ نگرانی کے طریقہ کار کے بارے میں بریف کیا تاکہ معیار کی ضمانت اور مستقبل کے ہاؤسنگ یونٹوںکی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی رہائشی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ملازمین کے لئے محفوظ اورمنصوبہ بند رہائش تک رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ہمارا مقصد یہ ہے کہ حکومتی رہائش میں موجود خلا کو جدید اور ملازمین کے لئے دوستانہ رہائشی جگہیں بنا کر پورا کیا جائے تاکہ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں ملازمین کے لئے بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیں۔‘‘وزیر اعلیٰ نے بعد میں احاطہ امر سنگھ اور سروال میں جاری 56 دو کمروں پر مشتمل رہائشی فلیٹوں کی جاری تعمیر کا بھی معائینہ کیا۔ یہ گراؤنڈ پلس 6 فلورز کی عمارتیں دو بیڈروم، لابی،لیونگ ائیریا، کچن اور دو واش روموںپر مشتمل ہیں جو فیملیوںکے ساتھ ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل دسمبر 2025میں متوقع ہے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ دستیاب اراضی کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے، تعمیرات میںاعلیٰ جمالیاتی معیار کو برقرار رکھیںاور پرانے اور غیر محفوظ کوارٹروں کو مرحلہ وار ہٹا کر نئے اور بہتر رہائشی سہولیات کے لئے جگہ فراہم کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مشاہدہ کیا کہ مٹھی، احاطہ امر سنگھ اور سروال میں بننے والے مشترکہ 84رہائشی یونٹوں سے سرکاری رہائش کی کمی کو کافی حد تک کم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ یہ اقدامات موجودہ ہاؤسنگ کے خلاکو ختم کرنے، ملازمین کے لئے جدید اور بہتر رہائشی ماحول فراہم کرنے اور مختلف ملازمین کے زمروں میں رہائشی سہولیات کے منصفانہ اور برابر تقسیم کو فروغ دینے کے لئے ہیں۔اُنہوں نے اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی سراہنا کی اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے عوامی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ُPackage