عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ضلع سری نگر میں مختلف سرکاری اسکیموں کی پیش رفت اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)، حکومت ہندکی ممبر دھنیا کمار جناپا گنڈیل نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر سید احمد کٹاریہ نے چیئر کو اقلیتی اسکیموں اور وزیر اعظم کے 15 نکاتی اقلیتی پروگرام کی پیش رفت اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔میٹنگ کے دوران، ممبر قومی کمیشن برائے اقلیتی (این سی ایم) نے ہر متعلقہ محکمہ سے ان کی متعلقہ اسکیموں یعنی اقلیتوں کے نفاذ کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔انہوںنے اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے ان کی سماجی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں قومی اقلیتی کمیشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی پروگراموں/ اسکیموں کو عملی طور پر نافذ کریں۔