وزیراعظم گرام سڑک یوجناکاچیف سیکریٹری نے جائزہ لیا تیسرے مرحلے کے تحت 576 کلومیٹر سڑکوں اور 63 پُلوں کی تعمیرکو منظو ری

سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یہاں پی ایم جی ایس وائی کی یونین ٹیر یٹری لیول کی سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ سڑکیں کسی بھی قوم کی زندگی کی لکیریں ہوتی ہے اور اِس کی ترقی کی پیمائش کے لئے ایک ٹھوس پیمانہ ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی ایک غیر معمولی سکیم ہے جس کے تحت ہزاروں دُور دراز بستیوں کو کنکٹویٹی حاصل کرنے کے قابل بنایا گیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتانے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پی ایم جی ایس وائی کے مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے تحت لی گئی سڑکوں کے باقی حصوں کو فوری طور پر مکمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مرحلہ سوم کے تحت سڑکوں کی لمبائی کے 1750 کلومیٹر کا ہدف بھی وقت پر مکمل ہوجائے۔ اُنہوں نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہر برس ریکارڈ لمبائی کی سڑک کی تعمیر کے لئے مسلسل 2برس تک قومی سطح پر تیسرا درجہ حاصل کرنے کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی نے چیف سیکرٹری کو مطلع کیا کہ پی ایم جی ایس وائی ۔مرحلہ سوم کے تحت جموںوکشمیر نے کُل 1750 کلو میٹر سڑک کی مسافت کو مکمل کرنے کا ہدف بنایا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ جس میں سے 1272.44 کلو میٹر کیلئے پہلے ہی مرکزی حکومت وزارت روڈ ڈیولپمنٹ نے بیچ ۔ Iکے تحت تقریبا 1358 کروڑ روپے کی منظور ی دے دی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ 1357.87 کروڑ روپے کی مالیت کے 155 نمبر کے تمام منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں اور ممکنہ طور پر اِس برس نومبر کے مہینے میں کام شروع کیا جائے گا۔میٹنگ میں مزید اِنکشاف کیا گیا کہ اِس مرحلے کے بیچ ۔IIکے تحت 576.31 کلومیٹر سڑکوں اور 63 بڑے سپین برجز( ایل ایس برج) کے بقایا حصے کو لے جانے کا ہدف ہے ۔ اِن پروجیکٹوں کے ڈی پی آرکو سی یو سی پی ایل کی بنیاد پر مرحلہ سوم کے بیچ ۔IIکے طور پر 942.34 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور منظوری کے لئے پی ایم جی ایس وائی کے یو ٹی ایل ایس سی کے سامنے رکھا گیا ہے۔