وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی | نتیشور کمار ایڈیشنل سکریٹری تعینات

نیوز ڈیسک
سرینگر//ایک اہم پیش رفت میں، کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے ایل جی منوج سنہا کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں ایڈیشنل سیکریٹری اور مالیاتی مشیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔ایک حکم کے مطابق، نتیشور کمار، IAS ، جو اس وقت انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن پر ہیں، بطور ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر، وزارت برائے خواتین اور اطفال ترقی، عارضی طور پر جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر کی خالی پوسٹ کو اپ گریڈ کرکے تعینات کیا گیا ہے۔