عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیئرمین سیو یوتھ سیو فیوچر فاؤنڈیشن وجاہت فاروق بٹ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اِس موقعہ پر اُن کے ہمراہ صدر وومن وِنگ انیقہ نذیر اورصدر جنوبی کشمیر زونل مدثر احمد ڈار بھی موجود تھے۔ وجاہت فاروق بٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں کی ہنرمندی کی ترقی ، خصوصی تربیت کے ذریعے خواتین کو بااِختیار بنانے اور جموں و کشمیر میںکمیونٹیوں کی ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے دیرپا مواقع سے متعلق مختلف اہم مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیو یوتھ سیو فیوچر فاؤنڈیشن کے ممبران کو سماجی اِصلاحات اور بااِختیار بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کے باوقار ایوارڈ کے لئے مُبارک باد دی اور فاؤنڈیشن سے وابستہ تمام اَفراد کی معاشرتی بے لوث خدمت کے لئے سراہا۔ادھرسماجی کارکن اور مجاہد آزادی، سماجی مصلح اور ادیب کے بیٹے راجندر پریمی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔راجندر پریمی نے اَپنے والد شہید سرونند کول پریمی کی تخلیقات پر اَدبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو یاد کرنے اور پی ایچ سی سوفشالی اور ڈگری کالج کا نام ان کے مرحوم بھائی ویریندر کول کے نام پر رکھنے کی درخواست کی۔