بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے وارپورہ ٹنگمرگ علاقے میں ایک تیندوے نے گاﺅ خانے میں گھس کر 12 بھیڑوں کو چیڑ پھاڑ کر ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خونخوار تیندوے نے گزشتہ رات کے دوران غلام نبی راتھر ولد محمد رمضان راتھر ساکنہ وارپورہ کے گاﺅ خانے میں گھس کر کم سے باراں بھیڑوں کو چیڑ پھاڑ کر ہلاک کیا۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیندوا کئی روز سے علاقے میں گھوم رہا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کو معاوضہ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور یہی اس کی آمدنی کا واحد ذریعہ تھا۔