وادی میں سردی کی شدت بڑھ گئی | سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں اتوار کو موسم کی اب تک کی سب سے سرد رات منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی جو اس سے پہلے رات کے دوران منفی 1 تھی۔نومبر کے آخر تک خشک موسم کی پیش گوئی کے درمیان وادی کو گزشتہ ایک ہفتے سے سرد موسم کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے صبح کی جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ وادی میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہ کیونکہ زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4تھا جبکہ گلمرگ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ کپواڑہ میں منفی 1.4 اور کوکرناگ میں پارہ منفی 0.4 جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر سب سے سرد جگہ شوپیان رہی جہاں درجہ حرارت منفی 3.7درج کیا گیا۔لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.8، کرگل میں منفی 7.5اور دراس میں منفی 11.9ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ نومبر کے آخر تک موسم خشک اور سرد رہیگا۔