وادی میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

 نیوز ڈیسک

سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیرنے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں یکم اکتوبر سے تبدیلی لائی ہے۔ہفتے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقوںکے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ ان حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے۔متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد در آمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔