وائٹ نائٹ کور کے 50 برس مکمل راجوری میں سائیکل ریلی کا انعقاد

راجوری//فوج اور سابق فوجیوں نے جمعرات کو راجوری میں سائیکلنگ ریلی کے دوران جھنڈا لہرایا جو وائٹ نائٹ کور کے پچاس سال مکمل ہونے کے جشن کے طورپر نکالی گئی ۔آرمی نے کہا کہ سائیکلنگ مہم ان جنگی ہیروز کو یاد کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے جنہوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی تھیں اور یہ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے کے جشن کا حصہ ہے جسے 16 کور بھی کہا جاتا ہے اور یہ دونوں لائنوں پر سیکورٹی کی دیکھ بھال کرتی ہے۔سائیکلنگ مہم کو راجوری میں آرمی کے ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ میں سٹیشن کمانڈر راجوری، بریگیڈئیر کی موجودگی میں جھنڈی دکھائی گئی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوجی افسران نے کہا کہ اس کا انعقاد اس وقت کیا گیا ہے جب ایس آف سپیڈ گنرز وائٹ نائٹ کور کے پچاس شاندار سال کی یاد منا رہے ہیں۔اس موقع پر فوج نے 93 سالہ آنریری لیفٹیننٹ سنتن سنگھ، ویر چکرا کو بھی مبارکباد اور اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر موجود سابق فوجیوںنے کہا کہ وائٹ نائٹ پولیس ہندوستانی فوج کی ایک ایلیٹ کور ہے جو جموں و کشمیر کے اہم علاقوں کی حفاظت کی دیکھ بھال کرتی ہے اور کور ہمیشہ سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کیلئے سب سے آگے رہے ہیں۔