نیشنل ہیلتھ مشن کی طبی اداروں کی نئی درجہ بندی جاری سی ڈی اسپتال جموں، ضلع اسپتال شوپیان اور پرائمری ہیلتھ سینٹر اچھہ بل کو پہلی پوزیشن

پرویز احمد

سرینگر //نیشنل ہیلتھ مشن نے فروری 2023کی ای –

۔سہجل (Electronic system for Automation of Hospital Administration jk) کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے 578اسپتالوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے ۔ تازہ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اسپتال جموں ، ضلع اسپتال شوپیان اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں پی ایچ سی اچھہ بل کو پہلی پوزیشنیں حاصل ہوئی ہے۔جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن نے اسپتالوں میں دستیاب آن لائن سہولیات اور دیگر طبی سہولیات کی رائے جاننے کے بعد فروری مہینے کیلئے اپنی تازہ ریکنگ جاری کردی ہے۔ مختلف میڈیکل کالجوں سے منسلک 20اسپتالوں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن سی ڈی اسپتال جموں، جموں میں قائم ذہنی بیماریوں کا اسپتال کو دوسری جبکہ جی ایم سی بارہمولہ کو تیسری پوزیشن، جی ایم سی راجوری کو چوتھی اور جی ایم سی ڈوڈہ کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ مختلف میڈیکل کالجوں سے جڑے 5اسپتال کو درجہ بندی میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے، ان میں صدر اسپتال سرینگر، کشمیر نرسنگ ہوم سونہ وار، چلڈرن اسپتال بمنہ،کاٹھی دروازہ میں قائم ذہنی بیماریوں کا اسپتال اور جی ایم سی کٹھوعہ شامل ہے۔ 20اضلاع میں موجود 16ضلع اسپتالوں کی درجہ بندی میں شوپیان کو پہلی، ریاسی کو دوسری، گورنمنٹ اسپتال جموں کو تیسری، ضلع اسپتال سانبہ کو چوتھی جبکہ جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے ۔ ضلع اسپتال کی درجہ بندی میں ضلع اسپتال کشتواڑ، ضلع اسپتال ہندوارہ، ضلع اسپتال پلوامہ، ضلع اسپتال رام بن اور ضلع اسپتال گاندربل کو سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔ 78کیمونٹی ہیلتھ سینٹرں میں سی ایچ سی رام گڑھ کو پہلی، سی ایچ سی زینہ پورہ کو دوسری، ایس ڈی ایچ ڈورو کو تیسری، ای ایچ وجے پور کو چوتھی جبکہ سی ایچ سی سیر کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے جبکہ سی ایچ سی درہال، سی ایچ سی ماگام ، سی ایچ سی ژچلڈارہ، سی ایچ سی ٹھٹھری اور سی ایچ سی ترال کو سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔جموںو کشمیر میں موجود 300سے زائدپرائمری ہیلتھ سینٹروں میں پرائمری ہیلتھ سینٹر اچھہ بل کو پہلی، پرائمری ہیلتھ سینٹر مٹن کو دوسری، پرائمری ہیلتھ سینٹر کاکہ پورہ پلوامہ کو تیسری ، پرائمری ہیلتھ سینٹر سری گفوارہ کو چوتھی جبکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر عشمقام کو 5ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ پرائمری ہیلتھ سینٹروں کی درجہ بندی میں سب سے نیچے پرائمری ہیلتھ سینٹر سنگم، پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹھکرہ کوٹ، پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹیٹوال، پرائمری ہیلتھ سینٹر مسو کشتواڑ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر مژھل شامل ہیں۔