جموں //سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیا نے نوجوانوں کی صلاحیتوںکو مثبت رخ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نوجوان طبقہ کو فیصلہ سازی میں شامل کئے جانے کی متمنی ہے ۔ ضلع کٹھوعہ کے درجنوں نوجوانوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یا د دلایا کہ نیشنل کانفرنس ہی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل کے حل کی جانب سنجیدہ ہے اور تمام خطوں اور طبقہ جات کی یکساں ترقی کی ضامن ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوان اپنے جوش و خروش اور محنت و لگن سے نیشنل کانفرنس کو ایک نئی جہت فراہم کریں گے۔ سابق وزیر نے کہا کہ نوجوان نہ صرف پارٹی بلکہ ملک کا بھی سرمایا ہیں جنہیں تعمیری سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جانا چاہئے ۔ ان نوجوانوںکا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکولرازم اور ہم آہنگی میں یقین رکھنے والوں کے لئے نیشنل کانفرنس ہی واحد متبادل ہے انہوں نے کہا کہ ریاست اور اس کے تمام خطوں میں سماجی، معاشی اور سیاسی تبدیلی میں نوجوان طبقہ کو ہی اہم کردار ادا کرنا ہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ ریاست اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے اور نوجوان طبقہ پی ڈی پی بی جے پی حکومت کی بد نظمی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تمام تر امیدیں نیشنل کانفرنس سے وابستہ کر رکھی ہیں اس لئے پارٹی کے کارکنان پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے آگے آئیں۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں منٹو شرما، وشال سنگھ، جگدیش داس، رومو سنگھ، انل کمار، سرجیت کمار، رام لال، جگدیش راج، گنیش شرما، پروین کمار، اجے شرما، رشی پال شرما، ارون شرما، روہت شرما، کلبھوشن کمار، ارن کمار، دیپک کمار ، سنیل ورما، شام لال ، بلویندر سنگھ، انل شرما، ہری سنگھ، جگموہن، ارجن سنگھ، راکیش کمار، رام سروپ، موہت شرما، اشونی کمار، ویریندر سنگھ، وشال شرما، منزل کمار، ساحل شرما، ارون سنگھ، اوشنی کمار اور دیگران شامل ہیں۔ اس موقعہ پر ضلع صدر کٹھوعہ اجیت شرما، ضلع یوتھ صدر راکیش کمار شرما، ضلع یوتھ سیکرٹری دیپک چندن، وین بھوشن بندو بلاک صدر راجپورہ، مہندر گپتا ضلع صدر سانبہ، وجے سنگھ نائب صدر سانبہ، اوم پرکاش اتری، سیکرٹری سوداگر گپتا سٹی صدر وجے پور، دیپک کمار یوتھ بلاک صدر وجے پو ر اور دیگران بھی موجود تھے۔