سرینگر//بجبہاڑہ کے نوبگ ویری علاقہ میںمواصلاتی کمپنیوںکی ناقص سروس کی وجہ سے موبائل صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقہ کے موبائل صارفین نے مواصلاتی کمپنیوںکے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فونوں کو سگنل نہیں مل پا رہی ہے جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے سینکڑوںموبائل بیکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مواصلاتی کمپنیوں کی طرف سے علاقہ میں ٹاور نصب نہ کئے جانے کی وجہ سے علاقہ میں موبائل سگنل نہ ہونے کے برابر ہے۔ مقامی شہری شبیر احمد نے کہا کہ موبائل فون اب محض کھلونے بن کے رہ گئے ہیں کیونکہ کمزور سگنل کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جہاں بچوں کو آن لائن کلاس بھی موبائیل فونوں پر ہی ہوتے ہیں تاہم سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی اثر انداز ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔