نام بڑے اور درشن چھوٹے باغ مہتاب کی جوگرس پارک درستگی کی طلبگار

سٹی رپورٹر

سرینگر//باغ مہتاب میں لوگوں کے ٹہلنے کیلئے بنائی گئی ’جوگرس پارک‘‘کی حالت خراب ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پارک میں لوگوں کے بڑی تعداد صبح سویورے چہل قدمی اور ورزش کرتے ہیںاوریہ ایک وسیع علاقہ کی آبادی کااحاطہ کرکے ان کی ضرورت کوپورا کرتی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کئی برس سے اس پارک کی حالت خراب ہے۔مقامی لوگوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر اس پارک کی حالت درست کرنے کیلئے اس کادورہ کریں۔ اس معاملے کواُجاگر کرتے ہوئے سماجی کارکن ارشدڈجو نے مطالبہ کیا کہ اس پارک کی دیکھ ریکھ کاکام فوری طور ہاتھ میں لیاجائے تاکہ لوگ موسم گرما سے قبل ہی یہاں صحت اورتفریح سے متعلق سہولیات کافائدہ اُٹھاسکیں۔ایک شہری بابانظرالاسلام نے کہا کہ اگر صنعت نگر میں لوگوں کیلئے بنائی گئی پارک کی دیکھ ریکھ کی جاسکتی ہے تو باغ مہتاب میں پارک کو کیوں نظراندازکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھی ان ہی کی طرح کی ضروریات ہیں۔کئی اورشہریوں نے بتایا کہ اس پارک کے احاطے میں ماڈرن پبلک لایبریری قائم کی گئی تھی لیکن پارک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی نہیں آتا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سرینگرسے اس پارک کی حالت سنوارنے کی اپیل کی ہے۔