عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم نے ہماچل پردیش (ایچ پی) یونیورسٹی میں جاری نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (مرد) کے سیمی فائنل میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ کو 21 رنوںسے شکست دے کر، کشمیر یونیورسٹینے تقریباً دو دہائیوں میں اس خطے سے سیمی فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم کے طور پر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا ہے،۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 160/9 کا اسکور بنایا۔ مجیب الحق 34 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر کے طور پر سامنے آئے۔جواب میں پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 139 رنز ہی بنا سکی۔ یہ تاریخی کامیابی 19 سال کے وقفے کے بعد کشمیر یونیورسٹی کی سیمی فائنل میں واپسی کی نشاندہی کرتی ہے، جو ٹیم کی ثابت قدمی اور لگن کو واضح کرتی ہے۔اپنے پیغام میںکشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر نیلوفر خان نے ٹیم کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔