عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے شب معراج کے موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع کے پس پردہ فلسفہ کی وضاحت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ یہ تقریب خدا اور اس کی مخلوق کے درمیان تعلق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیکی، ہمدردی اور باہمی رواداری کے راستے پر چلنا چاہیے جو ہر عقیدے کی بنیاد ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے بنی نوع انسان کی بھلائی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ موقع جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کا آغاز کرے گا۔