نئی بستی ٹھاٹھری میں زمین کھسکنے کا واقعہ | مفصل جانچ اور انسداد ی اقدامات تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں زمین کھسکنے کے واقعات اور دیگر متعلقہ مسائل کا احاطہ کرنے کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک9رکنی ٹیم کو تشکیل دیا۔ مذکورہ کمیٹی ،حجم، ہائیڈرو جیولوجی جیو مورفولوجیکل اسٹڈیز کی روشنی میں ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے لیے انسدادی اقدامات تجویز کریگی۔محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری کے مطابق اس کمیٹی میں چیف سیکریٹری چیئرمین ہونگے جبکہ محکمہ ماحولیات و جنگلات(کارڈی نیشن اور تعمیل کیلئے نوڈل ایجنسی) کے پرنسپل سیکریٹری ممبر کنونیئر ہونگے۔ آرڈر کے مطابق9 رکنی کمیٹی میں کمائوں یونیورسٹی،المورا کے پروفیسر جے ایس راوت، واڈیا انسٹی چیوٹ آف ہمالین جیالوجی دہرادون ، گوند ولبھ پنت نیشنل انسٹی چیوٹ آف ہائیڈرلوجی روکری اور سپیس اپلی کیشن سینٹر احمد آباد، نیشنل انسٹی چیوٹ آف روک مینکنکس کے علاوہ سینٹرل پولیویشن کنٹرول بورڈ کے نمائندے ممبران کی حیثیت سے کام کریں گے۔ کمیٹی ،حجم، ہائیڈرو جیولوجی جیو مورفولوجیکل اسٹڈیز کی روشنی میں ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے لیے انسدادی اقدامات تجویز کرے گی۔ آرڈر کے مطابق کمیٹی کسی بھی ماہر یا ادارے سے معاونت لینے کیلئے خود اختیار ہوگی،جبکہ کمیٹی فریقین بشمول مقامی لوگوں،سیول سوسائٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ میڈیا رپوٹوں سے استفادہ لینے کیلئے بھی آزاد ہوگی۔ کمیتی کودوماہ میں اپنا کام ختم کرنے اور نیشنل گرین ٹریبونل کو15مئی2023سے قبل رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی گئی۔ آرڈر کے مطابق کمیٹی2ہفتوں میں میں ملاقات کریگی اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے تابع کام کرے گی۔