مینڈھر//شہیدی دیوس کے موقعہ پر مقامی فوجی یونٹ نے اوپی ہل سٹیڈیم میں ہتھیاروں کی نمائش کا میلہ لگایاجس دوران سکولی طلباءکو بھی ہتھیار دکھائے گئے ۔اس موقعہ پر بچوں نے ہتھیار ہاتھوں میں اٹھا کر میلے کا لطف اٹھایا جبکہ فوج کی طرف سے ایک طبی کیمپ بھی لگایا گیاجس میں فوج کے ڈاکٹروں نے کئی مریضوں کی جانچ کرکے ان کو مفت ادویات دیں ۔ فوجی آفیسران کے علاوہ مقامی فوجی یونٹ کا کمانڈنگ آفیسر بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔شہیدی دیوس کو دیکھتے ہوئے فوج نے تحصیل سطح پر والی بال کے مقابلے بھی کروائے جس میں مینڈھر تحصیل سے کئی ٹیموں نے حصہ لیا۔