گاندر بل// تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے تولہ مولہ کا دورہ کر کے وہاں آنے والے میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا۔وزیر نے یہ دورہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایات کے پس منظر میں کیا جس میں وزیر اعلیٰ نے سالانہ میلہ کے سلسلے میں شردھالوؤں کے لئے بہتر سہولیات قائم کرنے کی بات کہی تھی۔دورے کے دوران وزیر موصوف نے سول اور پولیس انتظامیہ کی طر ف سے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ ایس ٹی پی کو میلہ شروع ہونے سے پہلے ہی چالو کیا جائے گا۔وزیر نے ایس ٹی پی سہولیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے خدو خال پر بھی تبادلہ خیال کیا تا کہ علاقہ اور استھاپن کے گرد و نواح میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تولہ مولہ نالے کی صفائی مقامی طور پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔نعیم اختر نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقی ہوا تھا اور استھاپن کے نزدیک اضافی اقامتی سہولیات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے شردھالوؤں کی سہولیت کے لئے17 اضافی کمرے قائم کئے گئے ہیں جہاںباورچی خانہ اور بیت الخلاء کی سہولیات میسر ہوں گی۔