میرا قصبہ میری شان:سنجیور ورما کی رام بن میں متعدد پروگراموں کی صدارت

نیوز ڈیسک
رام بن//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے رام بن میں دو روزہ ’’ میرا فخر میرا قصبہ ‘‘ مرحلہ دوم پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ نیشنل ہائی وے ٹاؤن رام بن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اس قصبے کو خوبصورت بنانا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔کمشنرسیکرٹری جو ضلع رام بن کے مینٹر سیکرٹری بھی ہیں، نے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام، صدر میونسپل کونسل سنیتا سمبیریا، اے ڈی سی ہربنس لال شرما، کونسلروں، اے سی آرغیاث الحق، سی پی او ڈاکٹر کستوری لال، ڈی ایف اوز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران اور عام لوگوں کی موجودگی میں ’’ ورلڈ سو ئیل ڈے‘‘ کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ کمپلیکس، میترا کے احاطے میں ایک پودا لگایا۔ کمشنرسیکرٹری ضلع ہیڈ کوارٹر ٹاؤن کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مسائل اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مختلف تقریبات اور میٹنگوں کی صدارت کی۔ کونسلروں، بیوپار منڈل کے نمائندوں اور دیگر تنظیموں نے عوامی مفادات کے مختلف مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔کمشنر سیکرٹری نے لائن ڈپارٹمنٹوںکے افسران سے بھی بات چیت کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری بڑے ترقیاتی کاموں سمیت ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے کے بارے میں رائے حاصل کی۔سنجیوورما نے تیجسوینی، ممکن، پی ایم ای جی پی اور محکمہ سماجی بہبود ی سکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے اور قانونی اراضی کے مالکان میں لینڈ پاس بکس بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر صدر ایم سی نے مختلف مسائل بشمول عملے کی کمی خصوصاً صفائی ملازمین، واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل اور لنک روڈزوغیرہ پر روشنی ڈالی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ صفائی ملازمین کی قلت کا معاملہ پہلے ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے۔ انہوں نے اجلاس کو ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی جانب سے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق مفاد عامہ کے تمام مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔کمشنر سکریٹری نے سی ای او ایم سی رام بن کو ہدایت دی کہ وہ ہدایت کے مطابق رام بن شہر کے لئے سیوریج پلانٹ کا منصوبہ بنائیں۔ اُنہوں نے رام بن شہر کی خوبصورتی پر بھی زور دیا کیو ں کہ یہ این ایچ 44 پر واقع ایک اہم شہر ہے۔کمشنر سیکرٹری ضلع میں بہتر خدمات کی فراہمی کے نظام کو تیار کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے نے افسران سے کہا کہ وہ خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ معاشرے کے ضلع کی مجموعی ترقی کے لئے ہرفرد تک تمام سماجی اور مالی امدادی سکیموں کے فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمشنر سیکرٹری نے کانفرنس ہال میترا اور گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول، رام بن میں دو مختلف پروگراموں میں شرکا سے منشیات اوررشوت کے خلاف عہد بھی کروایا اور ان سے اس عہد کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کرنے کو کہا۔ بعد میں جناب سنجیو ورما نے بیوپار منڈل، رام بن کے اراکین سے بات چیت کرنے کے علاوہ ڈاک بنگلو رام بن میں مختلف محکموں کے ذریعہ لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔اس دوران جی ایم ایچ ایس ایس کے طلباء نے ثقافتی تحفہ پیش کرنے، منشیات اور رشوت ستانی کی بدعت پر اپنی تقریریں پیش کیں۔