میاں محمد اسماعیل کا سالانہ عرس اختتام پذیر | ہزارو ں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی

محمد بشارت
ریاسی //ریاسی ضلع کے پونی جھنڈی موڑھ میں میاں محمد اسماعیل کا سالانہ عرس اختتام پذیر ہو گیا ۔عرس کی تقریب میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں ،علماء اور مذہبی سکالروں نے شرکت کی ۔متعدد دنوں تک جاری رہنے والے سالانہ عرس میں مولانا فاروق نقشبندی ،مولانا مشتاق احمد نظامی ودیگر کئی علماء نے شرکت کر کے اسلامک تعلیمات اور سیرت النبی ؐ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ دین کو عام کرنے کیلئے اپنے بچوں کو دینی تعلیمات کی جانب راغب کریں ۔اس تقریب میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر چوہدر ذوالفقار علی اور بلاک چیئر مین کوٹرنکہ بدھل جاوید اقبال چوہدری نے بھی حاضری دی ۔غور طلب ہے کہ جھنڈی موڑھ پورے خطہ کی ایک مشہور درگارہ ہے جس پر عرس کے علاوہ بھی سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں ۔عرس کے اختتام پر جموں وکشمیر کیساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی اور آپسی بھائی چارے کیلئے بھی دعا کی گئی ۔