اشرف چراغ
کپوارہ // کپوارہ ضلع میں مگس بانی کے امکانات کے موضوع پر دو روزہ ضلعی سطحی سمینار کا آغاز ٹاؤن ہال کپوارہ میں کیا گیا۔ سمینار کا اہتمام محکمہ زراعت کپوار ہ نے کیا ہے جس کی سرپرستی نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن وزارت زراعت حکومت ہند نے کی ہے۔ سمینار کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ روف الرحمن نے کیا۔ پروگرام میں 200 سے زائد کسانوں نے شرکت کی جن میں سے زیادہ تر شہد کی مکھیوں کے پالنے والے، ضلع بھر سے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے خواہشمند تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مگس بانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کسانوں کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے کاشتکار برادری کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔