جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبود کساناں نوین کمار چودھری نے اَپنے دَفتر میںایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں مکئی کے لئے ویلیو چین کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس سلسلے میں گورمیٹ پاپ کارنیکا ایل ایل پی کے نمائندوں نے اَپنی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تفصیلی معلوما ت دیں۔ اِس ٹیم میں وینکٹیشور بابو کے ، یوگندھر یا نا مادالا ( سی اِی او ) اور ایس بی پی پٹبھیر اَمارائو شامل تھے۔میٹنگ میں ٹیریٹری ہیڈ جے اینڈ کے ، پالیسی ایڈووکیسی ریسرچ سینٹر ( پی اے آر سی )روچیتا رانے نے بھی شرکت کی اور اَپنے تجربات شیئر کئے۔پرنسپل سیکرٹر ی نوین کمار چودھری ن ے گورمیٹ پاپ کارنیکا ٹیم سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں زمین کے منتخب حصوں میں نمونے اور مٹی کی جانچ کریں۔گورمیٹ پاپ کارنیکا ٹیم کو کہا گیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر کی سویٹ کارن اور پاپ کارن کی اَقسام کو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنے ۔ اِس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی نجی کھلاڑیوں کو بھی ہندوستان کی معروف پاپ کارن کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے لئے حوصلہ اَفزائی کی جائے گی۔پرنسپل سیکرٹری کے مطابق کمپنی کو چکر وہی آر ایس پورہ اور راجوری پونچھ اضلاع میں زمین فراہم کی جائے گی ۔اُنہوں نے متعلقہ ناظمین زراعت کو اِس مقصد کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔جموں خطہ میں مکئی کی مختلف اقسام کے قابل عمل ہونے کا پتہ لگانے کے لئے کل 25 ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی ۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ کشمیر کے علاقے میں بھی مساوی رقبہ فراہم کیا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی حکومت اور کمپنی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے علاقوں سے مکئی کی موجودہ پیداوار کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور ناظم زراعت کشمیر کو مکئی کی مقامی پیداوار کے معیار کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر (پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ) ویش پال مہاجن ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ایڈیشنل سیکرٹری ہارٹی کلچر جہانگیر ہاشمی ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت جموں اے ایس رین اور ٹیکنیکل آفیسر سنجیو کھجوریا نے شرکت کی۔صوبہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔یہ میٹنگ اِس برس جنوری میں جموں و کشمیرصوبوں کے اضلاع کے افسران اور کسانوں کے ساتھ زمینی مطالعہ اور بات چیت کے بعد منعقدہ میٹنگ کے نکات پر کی گئی تھی۔