مڑواہ کے جنگلات میں سرسبز درختوں کاکٹائوجاری | انتظامیہ سے قصواروں کے خلاف سخت کاروا ئی کا مطالبہ

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی فارسٹ ڈویژن مڑواہ کے جنگلات میں سبز سونے کی لوٹ بڑے پیمانے پر جاری ہے جس کو لیکر مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے قصورواوں کے خلاف فوری طور کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فاریسٹ ڈویژن مڑواہ کے واڑون جنگلات کے چوئی درمن میںسبز جنگلات کا جنگل مافیا نے بڑے پیمانے پر کٹا ئوکیاہے اور بڑے بڑے درختوں کو کاٹا گیا ہے جبکہ محکمہ کے ملازمین زمینی سطح پر غائب ہیںاور جنگل سمگلر کھلے عام سرسبز درختوں کو کاٹ رہے ہیں ہے لیکن ان پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ سرسبز درختوں کو کاٹنے کا عمل سب ڈویژن مڑواہ کے دیگر مقامات پر بھی جاری ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہی جنگل سمگلر اسطرح کی کاروائی انجام دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ درختوں کا بے تحاشا کٹائو مسلسل کافی وقت سے جاری ہے ۔انھوں نے انتظامیہ سے فوری طور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔