موسلادھار بارشوں کے سبب دربیل میں رہائشی مکان منہدم فصلوں و میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان،سنتھن شاہراہ آمدورفت کیلئے بند

عاصف بٹ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ہوئی موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جسکے سبب ابھی تک چودہ افراد جان بحق ہوئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کھڑی فصلیں و میوہ باغات میں بھی تباہی مچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن چھاترو کی دربیل کے ہیرکنی علاقہ میں جمعہ کی صبح مکان اسوقت منہدم ہواجب اس میں رہایش پزیر لوگ سورہے تھے تاہم سبھی افراد بچ نکلے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبدالکبیر کا ایک منزلہ رہایشی مکان مکمل طور منہدم ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا لیکن مکان میں موجود سب کچھ ختم ہوا۔

 

 

اگرچہ مقامی لوگوں نے ملبے کو صاف کیا لیکن کچھ بھی بچ نہ سکا۔علاقے میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشیں ہورہی تھیں جسکے سبب میوہ باغات ،فصلوں و سڑک رابطوں کو بھاری پیمانے پر نقصان پہنچاہے۔ضلع کے دیگر علاقہ جات میں بھی بارشوں نے فصلوں و میوہ غامات کو نقصان پہنچایا ہے۔اس دورا ن جمعہ کو دن بھر موسم قدرے بہتر رہالیکن شام ہوتے ہی دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔سنتھن کشتواڑ اننت ناگ قومی شاہراہ چوتھے روز بھی آمدورفت کیلئے بندرہی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔