مودی کی پُوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو دو طرفہ اور عالمی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

 

نئی دہلی//یو این آئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گزشتہ دسمبر میں مسٹر پوتن کے دورہ ہندوستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر خاص طور پر زرعی اجناس، کھادوں اور فارما مصنوعات کے شعبے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی توانائی اور خوراک کی منڈیوں سمیت مختلف عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں بات چیت اور سفارت کاری کے لیے ہندوستان کے پرانے نظریہ کا اعادہ کیا۔انہوں نے عالمی اور دوطرفہ امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔