مودی کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات  | بھارت،جاپان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال

ٹوکیو//یو این آئی//وزیراعظم نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم فومیوکِشیدا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کی وفات پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے بھارتجاپان ساجھیداری کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ، کھلے اوربرمبنی شمولیت بھارت بحرالکاہل خطے کے ویژن کا تصور پیش کرنے میں آنجہانی وزیراعظم سینزوآبے کے گراں قدرتعاون کو اجاگرکیا ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مفید تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بہت سے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اورعالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اورخطے اورمختلف النوع بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک مختصر دو طرفہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا، ‘‘ہم آج دکھ کی اس گھڑی میں مل رہے ہیں۔ آج جاپان آنے کے بعد میں خود کو زیادہ اداس محسوس کر رہا ہوں کیونکہ پچھلی بار جب میں آیا تھا تو میں نے مسٹر آبے سے بہت لمبی بات چیت کی تھی اور یہ نہیں سوچا تھا کہ جانے کے بعد ایسی خبر سننے کو نوبت آئے گی۔مسٹر کیشیدا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، “مسٹر آبے اور ان کے ساتھ وزیر خارجہ کی حیثیت سے آپ نے ہندوستان-جاپان تعلقات کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور اسے کئی شعبوں تک پھیلایا ہے اور ہماری دوستی نے بھی عالمی سطح پر اثر پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا، ہندوستان اور جاپان کی دوستی نے ۔ اس سب کے لیے آج ہندوستان کے عوام آبے سان کو بہت یاد کرتے ہیں، جاپان کو بہت یاد کرتے ہیں۔ ہندوستان ہمیشہ ایک طرح سے ہمیشہ ان کی کمی محسوس کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ مسٹر کشیدا کی قیادت میں ہندوستان-جاپان تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور بلندیوں کو چھوئیں گے نیز یہ کہ ہم دنیا کے مسائل حل کرنے میں مناسب کردار ادا کرنے کے قابل بنیں گے ۔ مسٹر مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم اور ہندوستان کے دوست مسٹر آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج صبح یہاں پہنچے ہیں۔ آبے کی آخری رسومات میں 100 سے زائد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کریں گے جن میں 20سے زائد سربراہان مملکت ہوں گے ۔