عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// پولیس سربراہ نلین پربھات نے پولیس حکا م پرزوردیا ہے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں اورتحقیقات کومضبوط بنانے اور عدالتی کارروائی میں مددکیلئے ٹیکنالوجی کابھرپوراستعمال کریںاورکیسوں کی مناسب دستاویزات تیارکریں۔پولیس سربراہ نے بدھ کوسرینگر میں پولیس کی کرائم برانچ کادورہ کیا۔ انہوں نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اہم جاری مقدمات بشمول سائبر کرائم، مالی فراڈ اور دیگر سنگین معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔نلین پربھات نے کرائم برانچ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ خاص طور پر سائبر اور مالیاتی جرائم کے شعبوں میں مزید تربیت اور مدد فراہم کی جائے گی۔بعد ازاں، ڈی جی پی نے عملے سے ملاقات کی، انہیں اپنے اچھے کام کو جاری رکھنے کی ترغیب دی، اور انہیں پولیس ہیڈکوارٹر جموں کشمیر کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔یہ دورہ جموں و کشمیر میں پولیس یونٹوں میں تال میل اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی جی پی کے باقاعدہ فیلڈ جائزوں کا حصہ ہے۔