سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے لاکھوں صارفین تین روز سے موبائل بینکنگ استعمال کرنے سے قاصرہیں۔ صارفین نے بتایا کہ وہ موبائل فونوں میں موجود ایم پے(MPay) استعمال نہیں کرپارہے ہیں۔ بینک نے اپنے سوشل میڈیا صفحات اور اکاؤنٹس پر واضح کیا کہ ایم پے کے ساتھ تکنیکی خرابی صرف مواصلاتی سروس فراہم کرنے والی دو کمپنیوں کے ساتھ ہے۔ بنک کے مطابق2 لاکھ سے زیادہ صارفین نے موبائل ایپ ، ایم پے کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا ہے تاہم کچھ صارفین کو مواصلاتی کمپنیوں کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بینک اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش میں ہے۔صارفین نے بنک کے اعلیٰ حکام سے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔