منڈی کا شہری عمرہ کیلئے پیدل دہلی روانہ

عشرت حسین بٹ

منڈی// جمعہ کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ہاڑی بڈھا نیڑیاں سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدل قیوم اشرفی عمرہ کیلئے منڈی سے پیدل دہلی روانہ ہوئے ہیں ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کے دوران موصوف کو منڈی سے روانہ کیاگیا جبکہ انہوں نے قرآن مجید الفی و قلمی بھی تحریرر کیا کیا ہے جس کا وزن پچیس کلو سے زائد ہے ۔اس موقہ پر انہیں انجمن رضائے مصطفیٰ جامعہ مسجد منڈی سے سینکڑوں کی تعداد میں فرزندانِ توحید نے اُن کو روانہ کیا۔ سفر سے قبل جامعہ مسجد منڈی میں فرزندان توحید نے ان کے ہاتھوں سے تحریر کئے قرآنِ پاک کے نسخے کا بھی دیدار کیا۔ واضح رہے کہ موصوف منڈی کی پہلی ایسی شخصیت ہیں جن کو یہ عزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ عمرہ کیلئے منڈی سے پیدل دہلی تک کا سفر کرئینگے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کا نسخہ بھی تحریر کیا ہے جو وہ اپنے ساتھ مدینہ منورہ لے جا رہے ہیں ۔مولانا عبدل قیوم اشرفی نے بتایا کہ انہوں نے پڑھا ہے کہ حج یا عمرہ کرنے کی کافی فضیلت ہے جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پیدل سفر کرنے کا سوچا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پورا سفر پیدل کرنا چاہتے تھے مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر انہیں کچھ ممالک سے گزرنے کی اجازت نہیں ملی لیکن اس کے باوجود بھی وہ منڈی سے دہلی تک کا سفر اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ پیدل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل قرآنی نسخے کو ایک ماہ میں تحریر کیا ہے جو وہ اپنے ساتھ لے جا کر مدینہ منورہ کی کسی لائبریری میں تحفے کے طور پر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قرآنی نسخے کا وزن لگ بھگ پچیس کلو ہوگا ۔انہوں نے اس موقعہ پر ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے انہیں سفر کے دوران ہر قسم کی سہولیات دی گئی ہے ۔