عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ //پولیس اسٹیشن منڈی کی جانب سے یکم اور 2 نومبر کی درمیانی شب شندرہ کے مقام پر ایک خصوصی ناکہ قائم کیا گیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK12A 8110) کو روکا جو تین مویشیوں سے لدی ہوئی تھی۔تفتیش کے دوران ڈرائیور کی شناخت رئیس احمد ولد محمد صادق ساکن شندرہ کے طور پر ہوئی، جو مویشیوں کی نقل و حمل کے لئے کوئی قانونی اجازت نامہ یا متعلقہ دستاویز پیش نہ کر سکا۔ اس پر پولیس نے گاڑی کو موقع پر ہی ضبط کر لیا جبکہ تینوں مویشیوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن منڈی میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ضلع پولیس پونچھ کے سربراہ ایس ایس پی پونچھ کی مجموعی نگرانی میں پولیس غیر قانونی مویشی نقل و حمل کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ضلع بھر میں قانون و نظم و نسق کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔