منڈی// ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں گاڑیوں کی ائور لوڈنگ دن بہ دن عروج پر ہے۔تحصیل میں چلنے والی ٹاٹا میجک اور ٹاٹا سوموگاڑیوں میں آئے روز ائور لوڈنگ ہو رہی ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، نہ ٹریفک پولیس اور نہ ہی پولیس اہلکار کوئی کارروائی کررہے ہیں ۔ منڈی ،بیدار، پلیرہ، ساوجیاں، لورن ،فتح پور ،بیلہ ،سلونیاں اور ساتھرہ کی طرف آنے جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو نہ ہی ٹریفک پولیس اور نہ ہی پولیس اہلکار چیک کر رہے ہیں اور ڈرائیور ضرورت سے زیادہ سواریاں بھر لیتے ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ یہاں ٹریفک پولیس کا کوئی نام و نشان تک نہیں اور انسانی جانوں کا خطرہ لاحق ہے ۔ منڈی کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں بہتری کے اقدامات کریں ۔