منڈی قصبہ میں سڑک کا حال بے حال ۔3گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا ،مسافر و تاجر پریشان

عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل منڈی کے صدر بازار میں جمعرات کو تین گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے ملازمین اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔واضح رہے کہ منڈی بازار میں تین ماہ قبل ایک نجی کمپنی کی جانب سے فائبر ڈالنے کیلئے سڑک کے کناروں کو کھودا گیا تھا لیکن آج تک انتظامیہ کی جانب سے سڑک کو نہ ہی ٹھیک کیا گیا اور نہ ہی سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے اگر بازار میں دونوں اطراف سے بڑی گاڑیاں آ جاتی ہیں تو اس کے بعد گھنٹوں جام جیسی صورتحال بن جاتی ہے جس کی وجہ سے تاجر پیشہ ملازمین اور سڑک پر چلنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منڈی کے دکانداروں نے ضلع انتظامیہ سے بازار میں سڑک کی بہتری اور تارکول بچھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیاگیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ جام جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ۔گزشتہ روز لگنے والے جام کی وجہ سے جہاں مسافروں و تاجروں کو مشکلات کا سامنا رہا وہائیں دکانوں پر رکھا گیا سا و سامان دھول اور مٹی کی وجہ سے خراب بھی ہوا ہے ۔مقامی لوگوں اور تاجروں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ منڈی قصبہ میں جلدازجلد تار کول بچھائی جائے تاکہ ان کی پریشانی ختم ہو سکے ۔