عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو جموں و کشمیر پولیس کے ان اہلکاروں کی سراہنا کی جنہیں ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک 2025’ سے نوازا گیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہر ہندوستانی کو ہماری جموں وکشمیر پولیس کے ان اہلکاروں پر فخر ہے جنہیں ان کے کامیاب مشن “آپریشن مہادیو” کی تکیمل پر کندریہ گرہ منتری دکشا پدک 2025 سے نوازا گیا ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں تمام ایوارڈ یافتگان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی بہادری اور نا قابل تسخیر حوصلہ عوام کے لئے ہمیشہ باعث تحریک رہے گا’۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کے 20 اہلکاروں کو کندریہ گرہ منتری دکشتا پدک 2025 ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
منوج سنہا کی کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک 2025 سے نوازے جانے والے پولیس اہلکاروں کی سراہنا