رام بن//نیشنل پتھرز پارٹی نے منصف کورٹ کے تعمیرمیں ہورہی تاخیرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سیوا سنگھ بالی کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق منصف کورٹ کا سنگ بنیاد گزشتہ سال اکتوبر میں ہندوستان کے سابقہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر سنگھ نے رکھا تھا اوربعد میں اس اسکا کام اور ڈنگہ پی ڈبلیو ڈی کی زیر نگرانی میں کروایا گیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ منصف کورٹ کا کام بند کر دیا گیا ۔سیوا سنگھ بالی نے احتجاجیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جس وقت سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اب ایک سال پورا ہورہا ہے لیکن ابھی تک صرف ایک دیواراور سنگ بنیاد کھڑا کر نے کے علاوہ کسی بھی طرح کام نہیں کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں بارہا انتظامیہ سے کہا گیا ہے اس پر کام شروع کیا جائے لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بلیں نکال لی گئی ہے اور کام وہیں ہے ۔سیوا سنگھ بالی نے نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے کہاکہ ان تمام کاموں کی ویجی لینس ہونی چاہئے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اتنا پیسہ آخر گیا کہا ں ؟۔انہوں نے تحصیل بانہال کے سیاسی لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہاں کی عوام پچھلے 60برسوں سے انہیں ووٹ دیتی آرہی ہے لیکن ان لیڈران نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ ہائی سکول پوگل جوکہ تحصیل بانہال کا شاید سب سے پرا نا ہائی سکول ہے ابھی تک ہائر سیکنڈری کادرجہ نہیں دیا گیا ، ہائی سکول سینا بھتی جوکہ نیشنل ہائی سے تقریباً 30کلو میٹر کی دور پر واقع ہے کو بھی ابھی تک آپ گریڈ نہیں کیا گیا وہیں ہائی سکول رام جوکہ نیشنل ہائی وے کے ساتھ واقع ہیں کوبھی ابھی تک ہائر سیکنڈری کا درجہ نہیں دیا گیا ۔ سیوا سنگھ بالی نے مزید کہاکہ ان تمام سیاسی لیڈروں کو استعفیٰ دے دینا چاہئے جوکہ پچھلے چھ دہائیوں سے یہاں کی غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ان کے تعمیر ی و ترقیاتی کام نہیں کررہے ہیں اور یہاں کی بھولی بھال عوام کو صرف دھوکا دیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب عوام جاگ چکی ہے اور ان تمام لیڈران کو حساب دینا پڑے گا۔