منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،1گرفتار

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// معمول کی چیکنگ کے دوران پی سی پی پوشانہ کی پولیس پارٹی نے ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا جو کولگام سے جموں کی طرف جا رہا تھا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈرائیور نے مشکوک حرکت شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے تیزی سے کام کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی شروع کر دی ۔اس تلاشی کے دوران پولیس نے سمگل کی جارہی 2.5کلو گرا م بکی ضبط کرتے ہوئے سمگلر کو بھی گرفتار کرلیا ۔سمگلر کی شناخت ہردیپ سنگھ ولد شیر سنگھ سکنہ ہیران لدھیانہ پنجاب کے طور پرکی گئی ہے ۔ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کرتا تھا۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ زیرایف آئی آر زیر نمبر 240/2022 کے تحت 8/15 NDPS ایکٹ کے تحت تھانہ سرنکوٹ میں درج کر کے مزید کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر جیلانی ،ایس ایچ او و دیگر پولیس آفیسران اور اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں غیر قانونی کاموں کو روکنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔