نوشہرہ //نوشہرہ کے لمبیڑی علاقہ میں مناور دریا پر انتظامیہ کی جانب سے ایک پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔مرکزی حکومت کی جانب سے مناور دریا پر 16کروڑ روپے کی لاگت سے ایک موٹر پل کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پل کی تعمیر سے 13دیہات کی 50ہزار سے زائد کی آبادی کو دوران آمد ورفت فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے بتایا کہ پل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جبکہ وہ پل کی تعمیر کیلئے گزشتہ 20برسوں سے مانگ کررہے ہیں تاہم اب بھاجپا کی مرکزی حکومت نے عوامی مانگ کو پورا کیا ہے ۔اس موقعہ پر بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ ،اے ڈی سی نوشہرہ ،ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ویگر آفیسران و معززین بھی موجود تھے ۔