ممنکوٹ پنچایت کے مقامی نالے پر پل تعمیر نہیں لوگ مشکل وقت میں پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ،

 

محمد بشارت

ریاسی //ریاسی ضلع کی پنچایت ممنکوٹ کے مقامی نالے پر رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بارشوں کے دوران پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چسانہ کی مذکورہ پنچایت کے وارڈ نمبر چھ کے مقامی لوگ دریا میں پانی کا بہائو تیز ہونے کے باو جود کسی بھی مشکل وقت میں پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔

 

انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے سکولی بچے اور مریضوں کیساتھ ساتھ لوگ حاملہ خواتین کو بھی مشکل کے دوران مذکورہ نالے سے بھی پیدل عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں حکام سے متعدد مرتبہ رجوع کیاگیا تاکہ پل کی تعمیر کو یقینی بنا کر لوگوں کی پریشانی کو ختم کیاجاسکے لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انتظامیہ کو عوامی مشکل حل کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ۔