نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیس مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار684 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے 37 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 23،077 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا سے متاثر ہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 491 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ہونے والوں کی تعداد 4،749 تک پہنچ گئی ہے۔