گندو//ضلع ڈوڈہ میں ایک زندہ تیندوئے کو پکڑ لیا ہے جس سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ قصبہ کے نواحی علاقہ ملوانہ میں تیندوئے کی سرگرمیوں سے عرصہ سے دہشت پھیلی ہوئی تھی ، وائلڈ لائف کی ٹیم نے شام کے وقت ایک خصوصی مہم چلا کر اسے پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا۔یہ مہم اس وقت سر انجام پائی جب یہ تیندوا ملوانہ گائوں میں غلام حسن لوہار کے گائوخانہ میں جا پہنچا تو لوگوں نے اس گائو خانہ کو مقفل کر دیا اور اس طرح تیندوا وہاں مقید ہو کر رہ گیا۔ پولیس کی جانب سے وائلڈ لائف کے دفتر کو مطلع کیا گیا تو دیسراج انچارج وائلڈ لائف ڈوڈہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے اس تیندوئے کو قابو کر لیا۔ مابعد تیندوئے کو ڈوڈہ سے کشتواڑ پہنچایا گیا ہے جہاں وائلڈ لائف کا مقامی دفتر ہے ۔