پونچھ//اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مینڈھر برانچ کو کچھ عملے کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینک عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ملازمین کے کچھ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد بینک کو بند کر دیا گیا ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملازمین کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ برانچ کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا۔