جموں //جے اینڈ کے سرکاری ملازمین ،کیجول لیبرارز، ورکرس،او رپنشنرس یونائٹڈ پلیٹ فارم کے ریاستی کنونئر محمد غفور ڈار نے بدھ کے روز یہاںایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ فرنٹ کی جانب سے14 نومبر کو ڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر کے سامنے یک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مظاہرے کا مقصد ریاستی سرکار کو پہلے ہی تسلیم کئے گئے مطالبات کو فوری طور نپٹارہ کرنا ہے۔ ان مطالبات میں مختلف محکموں میں 1994 کے بعد تعینات کئے گئے 61000سے زائد کیجول لیبراروں کو باقاعدہ بنانے اور انکو اضرت انکے مناسب ویج ہیڈ سے اد ا کرنے،آنگن واڑی ورکوں اور ہیلپرون کا ماہانہ مشاہرہ ہمسایہ ریاستوں پنجاب ،ہریانہ اور دہلی کے ساتھ کرنا ،سرکاری ملازموں اور ورکروں کو مرکزی سرکار کے برابر ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنا جیسا کہ وزیر خزانہ نے پہلے ہی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اعلان کیا ہے،شامل ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے سرکار پر ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ،جسکی وجہ سے کیجول لیبرارزاور ریاست کے دیگر ورکرسڑکوں پر آنے کو مجبور ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے تمام جے اینڈ کے سرکاری ملازمین ،کیجول لیبرارز، ورکرس،آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس او رپنشنرس ے14 نومبر کو ڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر کے سامنے ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ میں بھاری ترعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں موجود دیگران میں راجندر کمار، نذیر احمد مولوی، ایس وکرم جیت سنگھ،اکھل شرما ، بھانو پرتاپ سنگھ، پشپندر سنگھ، راج سنگھ ،پران دتہ ،غلام محمد بھی شامل تھے۔