مغل شاہراہ پر پوشانہ میں سخت سیکورٹی چیکنگ مسافر گھنٹوں جام میں رہنے پر مجبور ،متبادل تلاش کرنے کی مانگ

جاوید اقبال
مینڈھر //خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ ان دنوں مسافروں کیلئے آسانی کے بجائے درد سر بنی ہوئی ہے ۔شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں نے سیکورٹی ایجنسیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پوشانہ میں چیکنگ کے نام پر گاڑیوں کو کئی گھنٹوں تک قطاروں میں رکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مسافر و ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ سب ڈویژن کے پوشانہ علاقہ میں گاڑیوںکو چیکنگ کیلئے روک دیا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا اندارج کرنے کیساتھ ساتھ ان کی فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو گھنٹوں جام جیسی صورتحال میں درماند رہنا پڑتا ہے ۔غور طلب ہے کہ مغل شاہراہ کے بحال ہونے کے بعد میوہ جات کی اکثر گاڑیوں مذکورہ راستہ اختیار کر کے ملک کے دیگر حصوں کی جانب جاتی ہیں جبکہ خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے طلباء اور مریضوں کی بھی ایک بڑی تعداد وادی کا رخ کرتے ہیں ۔مسافروں و ٹرانسپورٹروں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کے معائینہ و دیگر چیکنگ کا کوئی متبادل حل نکالا جائے تاکہ ان کو گھنٹوں جام جیسی صورتحال میں انتظار نہ کرنا پڑے ۔