محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا
منیر خان
راجوری //محکمہ بجلی میں عارضی بنیادوں پر کام کررہے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھا جن کا مطالبہ ہے کہ ریاستی سرکار محکمہ بجلی کے ملازمین کو بقایات واگزار کرتے ہوئے مستقل کرنے کا اعلان کرے تاکہ کئی سالوں سے محکمہ بجلی کو بحال رکھنے میں اپنا کلیدی رول اداکررہے ہیں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے راحت پہنچائی جائے ۔ ملازمین نے بتایا کہ اگر ریاستی سرکار محکمہ بجلی میں کام کررہے ملازمین کو مستقل کرنے میں غےر سنجیدگی کا مظاہرہ کرےگی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی سرکار کو چاہئے کہ وہ اگلی کابینہ میٹنگ میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرے ۔
ڈی سی کی یقین دہانی کے بعددرہال میںہڑتال ختم
راجوری//جوائنٹ ایکشن کمیٹی جوکہ درہال میں کالج کے مطالبے کولے کرجدوجہدکررہی ہے نے ڈی سی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کوختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق درہال میں معززشہریوں کاایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ لیاگیاتاہم یہ کہاگیاکہ ڈپٹی کمشنرکی طرف سے کالج کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمانگ پوری نہیں ہوئی تو دوبارہ ایجی ٹیشن شروع کریں ےگ۔جے اے سی چیئرپرسن نے بتایاکہ ڈی سی کی یقین دہانی کے بعدہڑتال ختم کی گئی ہے ۔
چھترال سے نوجوان کی پراسرارنعش ملی
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ چھترال میں ایک نوجوان کی پراسرارطورنعش ملی جس کو علاقہ کے لوگوں نے دیکھتے ہی مینڈھر پولیس کو اطلاع دی ذارئع کے مطابق چھترال علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جس کی شناخت آزاد پرویز ولد محمد اقبال عمر 28سال کے طور پر ہوئی ہے۔یہ نوجوان گذشتہ روز اپنے گھر سے کسی کام کے لئے گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو گھر والوں نے کئی جگہوں پر ڈھونڈا لیکن نہیں مل پایا صبح ہوتے ہی جب گھر والے پھر اس کو ڈھونڈنے نکلے تو گھر سے کچھ ہی دوری پر جھاڑیوں کے بیچ اس کی نعش کو پایا جس کی خبر پھیلتے ہی علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موقعہ پر جمع ہو گئے اور مینڈھر پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مینڈھر نے ایک پولیس ٹیم کو موقعہ پر بھیج کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔اس ضمن میں جب پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ ٹیسٹ کے لئے کچھ چیزیں لیبارٹری میں بھیج دی گئی ہیں ،رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ مرنے کی وجہ کیا ہے اس ضمن میں مینڈھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
زیڈای اوکوٹرنکہ کا معززین کے ساتھ اجلاس
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈھنڈوت کہ مقام پر زیڈ ای او کوٹرنکہ صلاح محمد چوہدری نے مختلف گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔ جس میں لگ بھگ تین چار گاو¿ں کے لوگوں نے اور 15-20 اسکولوں کہ اساتذہ نے حصہ لیا ڈنڈوت کی ولیج ایجوکیشن کمیٹی و معزز لوگوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا اصل مقصد تھا کہPTA/SMC/VEC سے کمیٹی سے براے راست رابطہ کیا جاے اور تعلیم کہ سلسلے میں جو پریشانیاں آ رہی ہیں انکے بارے میں جانکاری لی جاے اور ا±ن مسائل کا بہتر حل نکالا جاے۔ تمام گاو¿ں کہ ممبران و اساتذہ نے کیمپ میں حصہ لیا اور مڈڈے میل، پینے کے پانی، و سکول کی عمارت اور اساتذہ کی کمی وغیرہ کے بارے میں لوگوں نے آواز بلند کی اور لوگوں نے کہا کہ ا±ساتذہ کو جوابدہ بنایا جاے۔ زیڈ ای او کوٹرنکہ صلاح محمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوے کہا کہ بہت سارے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے۔ جیسے کسی اسکول میں اگر اساتذہ کی کمی تھی اور کسی میں کوئی استاد زیادہ تھا تو وہاں انکی ادلہ بدلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل کوٹرنکہ زون سے ہوئی ہے کہ گھر گھر پہنچ کر لوگوں کہ مسائل حل کئے جائیں اور بچوں کو معیاری تعلیم دی جاے۔اور انہوں نے کہا کیمپ میں لوگوں کو محکمہ تعلیم کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں روشناس کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ایس ایس اے کے تحت چلائی جا رہی اسکیمیں ، مڈ ڈے میل اسکیم ،پانی کی قلت کو پورا کرنا اساتذہ کی کمی اگر کسی اسکول میں پائی جا رہی ہو تو اسکو موقع پر ہی پورا کرنا زیڈ ای او کوٹرنکہ نے لوگوں سے گزارش کی کہ آپ لوگ اپنی مشکلات مجھے فون کر کے یا میرے واٹس ایپ نمبر پر بھی سینڈ کر سکتے ہو انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے بچوں کو معیاری تعلیم دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی لوگوں کیلے جوابدہ ہوں اور اساتذہ کو بھی جوابدہ بنانا میرا مقصد ہے اورڈی سی ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری صاحب کا بھی یہی مقصد ہے ہمیں ان اسکولوں سے اور بھی شاہد اقبال بنانے ہیں جو آنے والے وقت میں اس علاقے کا نام روشن کریں گے اس لیے ہمیں اپنے سسٹم کو اکونٹیبل بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مزید اور بھی کیمپ لگائے جائیں گے۔ جو جو اسکیمیں سرکار کی طرف سے چلای گئی ہیں کیا، وہ واقعی عملی طور پر بھی چل رہی ہیں یا نہیں باقی جو گاو¿ں ہیں ان میں بھی جلد کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ا±نکے ہمراہ زیڈ ای پی او کوٹرنکہ چوہدری سخی محمد، الحاج ماسٹر محمد اسلم ،طالب حسین، عبدل رشید لون چینٹی و محمد شبیر وغیرہ بھی موجود تھے۔
ڈی سی پونچھ نے بالاکوٹ عوام کے مسائل سُنے
جاوید اقبال
مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ محمد اعجاز اسد نے منگلوار کو بالاکوٹ کا دورہ کرکے ایک دربار لگایا اس دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور ضلع کے کئی اعلی افیسران موجود تھے جبکہ مینڈھر تحصیل سے ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر خان ، ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے ،تحصیلدار بالاکوٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں تحصیل افیسران موجود تھے اس دوران بالاکوٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے کئی ذی شعور لوگوں نے دربار میں شرکت کی اس موقعہ پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کشنر پونچھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ میں لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات درپیش آ رہی ہیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی پانی اور سڑکوں کی خستہ ھالت ہے جبکہ ابھی تک ہمارے بنکر بھی مکمل نہیں ہو سکے ہیں لہذا بنکروں کی تعمیر جلد مکمل کرکے ہمیں مزید اور بنکر دئیے جائیں تاکہ لوگ اپنی جان ومال کی حفاظت کر سکیں انھوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی ،پانی جیسی اہم چیزوں کی خستہ ھالت ہے جبکہ میڈیکل انتظام بھی بہتر نہیں ہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے تمام باتیں سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ میں پہلی بار بالاکوٹ کے اندر دربار لگا رہا ہوں کیونکہ مجھے کچھ ہی دن ہوئے ہیں کہ میں نے پونچھ میں جائن کیا ہے انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کے کام پہلی فرصت میں کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ میں نے تمام ضلع افیسران ساتھ لائے تاکہ آپ کی پریشانیاں حل ہو سکیں۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بیس مزید بنکر بالاکوٹ کے اندر جلد تعمیر کرائے جائیں گے انھوں نے بی ڈی او بالاکوٹ سے کہا کہ جو دس بنکر تعمیر کئے گئے ہیں ان کو دس دن کے اندر مکمل کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ نریگا سکیم کے تحت بیس عدد پیدل چلنے والے پل بھی جلد تعمیر کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے اندر دھارگلون علاقہ میں ایک کمیٹی ہال بھی آپ لوگوں کے لئے تعمیر کیا جائے گا جبکہ تار بندی کے اندر رہنے والے ان تمام لوگوں کو بی پی ایل کے زمرے میں لایا جائے گا جن کے گھروں میں کوئی ملازم نہیں ہے انھوں نے افیسران سے کہا کہ بجلی پانی کا حاص خیال رکھا جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے محکمہ تعلیم کے افیسران کو ہدائت دی کہ سرحدی علاقہ میں تعلیم کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ فائرنگ اور گولہ باری کے دنوں میں بچوں کی تعلیم ضائع نہ ہو۔اس موقعہ پر سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آپ یہاں کے رہنے والے ہو لہذا ٓپ کو سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔