گول سنگلدان جرنلسٹ ایسو سی ایشن کا اظہار تعزیت
گول// اذانِ سحر کے نمائندے اور کے ڈی وی ٹی وی کے بیروچیف شبیر احمد وانی کی دادی امروز علاقہ ٹھٹھارکہ میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئی۔ گول سنگلدان جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے زاہد بشیر، ایم شفیع میر ، جاوید لوہار، حافظ عبدالطیف ، امتیاز وانی نے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور کہا کہ لواحقین کے اس صدمے میں برابر کا شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
رام بن میں دکانداروں کیلئے نئے نرخ نامہ جاری
محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن کی مارکیٹوں میں ماہ رمضان کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے دکانداروں کیلئے رٹیل نرخ نامہ جاری کیاہے۔ اس نئے نرخ نامہ کے مطابق گوشت صافی کی قیمت 355 روپئے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ اوجڑی 160 روپئے فی کلو ، مرغ برائیلر زندہ 130 روپئے فی کلو ، مرغ ڈرسڈ 200 روپئے فی کلو ، انڈے 60 روپئے فی درجن ، دودھ اور دہی 40 روپئے فی لیٹر ، پنیر 200 روپئے فی کلو اور بھیڑ ،بکری زندہ دو سو روپئے فی کلو مقرر کی گئی ہے – اس کے علاؤہ سر اور پایئہ صاف کرکے بالترتیب 100 اور 150 روپئے فی کلو مقرر کیا گیا ہے – ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن جو ضلع پرائز کنٹرول بھی ہیں نے فوڈ انسپکٹروں اور میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس نرخ نامے کو زمینی سطح پر عملانے کیلئے سرگرم رہیں اور وزن کیلئے الیکٹرانک ترازو کا ہی استمال قابل قبول ہوگا –
’ افکان ‘ انتظامیہ کی ریکروٹمنٹ مخالف پالیسی کی نکتہ چینی
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بیروز گار نوجوانوں کی جانب سے کشتواڑ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میںپکل ڈول ایچ ای پی کی ریکرروٹمینٹ مخالف پالیسی کی نکتہ چینی کی گئی۔یوتھ لیڈروں نے افقان انفراسٹریکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے انتظامیہ کی جانب سے ریکروٹمینٹ مخالف پالیسی کی شدید نکتہ چینی کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ افکان لمیٹڈ نے پکل ڈول ایچ ای پی میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے مختلف اسامیوں کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں مطلوبہ قابلیت آئی ٹی آئی ڈپلومہ معہ سات سال کا تجربہ رکھا گیا ہے۔ان بیروز گار نوجوانوں نے کہا کہ ڈول ہستی پروجیکٹ کے ساتھ کام کرنے والے بیشتر ٹریڈ میں کے پاس کوئی ڈپلومہ نہیں ہے حالانکہ انہیں متعلقہ شعبہ میں کام کرنے کا کافی تجربہ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں کمپیوٹر ٹریننگ انسٹیچوٹ2012 میں کھولا گیا اور کس طرح سے ایک درخواست دہندہ 7 سال اور اس سے زیادہ کا تجربہ حاصل کر سکتا ہے۔افقانز لمیٹڈ نے درخواستیں ایمپلائمنٹ ایکسچینگ میں جمع کرنے کو کہا ہے جو کہ ان دستاویزات کی چھان بین کریں گے ۔ اس سلسلہ میں بیروز گار نوجوانوں سے پوچھا ہے کہ ’’کیا یہ سرکاری ملازمت ہے کہ اس طرح کی شرائط مقرر کی گئی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ہے کہ افقان کمپنی نے یہ واضع کر دیا ہے کہ تمام تعیناتیاں یومیہ اُجرت پر ہونگی اور اوٹ سورس رول ( لئیبر سپلائی) پر ہونگے۔ان نوجوانوں نے اس نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاجی کا متنبہ کیا ہے۔اجلاس میں جوگیندر بھنڈاری، رنکو سین، انیل شرما ، غلام حُسین گنائی، سردار ست پال سنگھ ،محمد اشرف گنائی، رنجیت شرما ، شنکر سنگھ وزیر ، سرججیت بڑھیال، سنجے بھگت، جعفر بٹ،طارق پتری، فاروق لون، راجندر سنگھ ،اجے شرما و دیگران شامل تھے۔
سروڑی کا اظہار تعزیت
کشتواڑ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے سابق سرپنچ کچھا ل غلام نبی میر کے والد غلام رسول میر ،سینئر کانگریس لیڈر دربیل محمد معتبر، گلشن بیگم زوجہ علی محمد ساکنہ باشا سنبول ،ریمشا رستم دختر محمد رستم ساکنہ رہال اندروال،تاجہ بیگم زوجہ مرحوم گاندرا ملک ساکنہ ٹپری ٹھاٹھری،عبدالحمید ملک ولد اسداللہ ملک ساکنہ زینہاری ٹھاٹھری،صہیب مغل ولد مشتاق احمد ساکنہ کلہوتراں بھلیسہ کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا ۔موصوف نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ علاوہ ازین چھاترو ، ٹھاٹھری اورگندو سب ڈویژن سے کانگریس لیڈران اور کارکنان نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
گراں میں سوچھتا پر بیداری پروگرام کا اہتمام
سلال // سلال پائور اسٹیشن کی جانب سے پیر کے روز گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گران، ریاسی کے طلاب کے لئے’’سوچھ بھارت مشن ‘‘کے تحت ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام سلال پائور اسٹیشن کے افسروں کی جانب سے لیکچر ،طلاب کی جانب سے سکول میںکار سیوا اور کوڑے دان نصب کرنے پر مشتمل تھا۔اس موقعہ ہپر ڈاکٹر دھیرج شرما اور سرامن شرما نے طلاب سے اپیل کی کہ وہ سوچھتا کا پیغام اپنے دوستوں ، اہل خانہ ،اور ہمسایوں تک پہنچائیں۔سوچھ بھارت مشن میں شرکت کرنے اور اس میں اپنا کردار نبھانے کے لئے آسان ٹپس جیسے کہ ’’سڑکوںپر کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے‘‘ ’’کوڑے دان کا استعمال بطور ایک عادت بنانے‘‘ ’’کلاسوں اور سکولوں میں صفائی یقینی بنانے‘‘ ’’فٹ رہنے کے لئے جسمانی صفائی رکھنے‘‘وغیرہ طلاب کو این ایچ پی سی افسران نے تبادلہ خیالات کی نشست کے دوران بتائے ۔سکول کی ہیڈ مسٹرس نے سلال پائور اسٹیشن کی جانب سے سکول میں ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ۔