رام بن قصبہ کی صحت و صفائی کی ابتر صورت حال پر مکینوں کوتشویش
ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن و میترا قصبہ کے مکینوں و دکانداروں نے قصبہ میں صحت و صفائی کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ رام بن میونسپل کمیٹی قصبہ کو صاف و ستھرا رکھنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصبہ میں صفائی کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں کوئی بنیادی بلدیاتی سہولیات میسر نہیں ہیں۔قصبہ کی سڑکیں اور گلیاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہیں۔نالیاں بند ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بد رو پانی سڑکوں پر سے گُذر رہا ہے۔انہوں نے کہا اگرچہ کئی ایک نالیوں کی مرمت کی گئی تھی اور ان گلیوں پرٹائیلیں نصب کی گئی ہیںلیکن ناقص ڈرینیج کی وجہ سے ان گلیوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہوئی ہے۔ان نالیوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہوا ہے جسکی وجہ سے بالیوںکا پانی گلیوں سے بہتا ہے ۔ مکینوں و دکانداروں نے ان نالیوں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
راج گڑھ میں روڈ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
سڑک میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا الزام
محمد تسکین
بانہال // چندرکوٹ اور راجگڑھ کے درمیان پرائم منسٹر گرامین سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کئے جارہی رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور اس میں ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کے خلاف لوگوں نے راجگڑھ میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین پی ایم جی ایس وائی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بغلیہار پاور ہاوس سے شامٹی راجگڑھ تک پی ایم جی ایس وائی کے تحت زیر تعمیر اس رابطہ سڑک کی خستہ حالی اس پراستعمال کئے جارہے ، غیر معیاری میٹریل کا غماز ہے اور سڑک کی حالت روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے اس روڈ کی تعمیر کیلئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور محکمہ کے افسران خاموش تماشائی کا رول نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر رابطہ سڑک کی تعمیر پرانا ملبہ ،مٹی اور مقامی کنکر اور بجری کو استعمال میں لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس روڈ کی پائیداری پر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے کوئی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکدار اس سڑک کی تعمیر میں من مرضی کا مظاہرہ کرہا ہے جس کی وجہ سے تعمیرات کے دوران ہی سڑک کی حالت جگہ جگہ پر خستہ حال ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے سے ارباب اقتدار کو آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اگر اس پر فوری توجہ نہ دی گئی ا ور معیاری روڈ کی تعمیر نہ کی گئی تو انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے گا۔ انہوں نے ریاستی وزیر تعمیرات اور وزیرا علی سے راجگڑھ رابطہ سڑک میں ہونے والے خرد بْرد کا نوٹس لیکر خاطی افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
محبوبہ مفتی کیلئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال
ضلع صدر کاحکام سے کارروائی کا مطالبہ
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی چوہدری لعل سنگھ کے بھائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جنہوں نے ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کیلئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ شیخ ناصر نے کہا ہے کہ لعل سنگھ کے بھائی نے جس طرح سے ریاست کی وزیر اعلی اور خاص کر ایک خاتون کیلئے ناشائستہ الفاظ عوام کے سامنے کی ہیں ان سے انکی ذہنیت اور بھوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لعل سنگھ اور اس کے حما یتی نفرت کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں اور فرقہ فرستی کی آڑ میں سیاسی روٹیاں سیکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے لوگ انکو سبق سکھایں، ورنہ ا س طرح کے لوگ ریاست کے امن اور امان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ، جو مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔ شیخ ناصر نے کہا ہے کہ چوہدری لعل سنگھ اور اس کا بھائی عوام کے سامنے وزیر اعلی اور ریاستی عوام سے معافی مانگیں ۔ شیخ ناصر نے متعلقہ حکام اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلی کمان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔
ضلع صدر پی ڈی پی ڈوڈہ محکمہ بجلی
کے افسران سے نالاں
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ کے کئی علاقہ جات میں منظور شُدہ بجلی ٹرانسفارمر تا حال نہ ملنے پر محکمہ بجلی ڈوڈہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی ڈوڈہ کے کچھ آفیسران کو لیشن میں دراڑ ڈالنے کا کام کرتے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہے اور اگر محکمہ نے جلد سے جلد اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں یہ بات لاکر کڑی کاروائی کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار کی سب سے بری خصوصیت یہ ہے کہ سرکاری وفاتر میں سیاسی مداخلت کے بغیر آفیسران کو کام کرنے کا موقع دے رہے ہیں مگر کچھ آفیسران کو شرافت اور سیاسی عدم مداخلت راس نہ آرہی ہے اور ان کے خلاف سخت کاروائی لازمی ہے اور ایسے ہی آفیسران عوام میں بے چینی اور حکومت مخالف لہر پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔انہوں نے سابق وزیر چوہدری لعل سنگھ کے برادر راجند ر سنگھ کی طرف سے ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ و نازیبا الفاظ کے استعمال کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل برداشت ہے اور اُن لوگوں کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے اور ایسا کرکے اُن کو کچھ ملنے والا نہیں ہے اور ناہی وہ محبوبہ مفتی اور اُن کی ٹیم کے حوصلوں کو توڑ سکتے ہیں ۔
بٹوت میں ماہ ِصیام کی رونقیں عروج پر
کئی مساجد میں سحری و افطار کا اہتمام
ارشد کاظمی
بٹوت//ماہ صیام کے چلتے قصبہ بٹوت وگرد نواح کے علاقہ جا ت میںبابرکت ماہ کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔علاقے کی مساجد میں پنچگانہ اور نماز تراویح کی آدائیگی کے لئے آنے والے نمازیوں کی تعدادمیں اضافہ ہوچُکا ہے۔سحری اور افطار کے اوقات میں گھروں ،محلہ جات اور بازاروں اورمساجدکی رونقیںدیکھتے ہی بنتی ہیں ، علاقے کی کئی مساجدمیں مسجد انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی جانب سے روزہ داروںکے لئے خصوصی طورسحری وافطاکا بندو بست کیا جاتا ہے ۔ ماہ مقدس رمضان کے چلتے صدر سیرت کمیٹی مرکزی جامعہ مسجد ،انجمن اسلامیہ بٹوت محمد یوسف میرنے اپیل میںکہاکہ ــ’’ہم سب دنیا بھر کے مسلمان اپنے رب کی عنایت کردہ اس اعظیم نعمت ماہ صیام میں اس بات کا اعظم وعہد کریں کہ ہم اپنے درمیان پیداشدہ تمام اقسام کے گروہی ومسلکی اختلافات کوبالاء طاق رکھتے ہوے ملت اسلامیہ کی سربلندی کیلئے انفرادی و اجتماعائی کوشیں واقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا موجودہ دور میںمشکلات ومسائل سے دو چار عالم اسلام کے اپنے مسلمان بھائیوںکیلئے ان کی مشکلات کے ازالے کے لئے اس ماہ میں اپنے رب کی بار گاہ میں خصوصی دُعاوںکے ساتھ ساتھ مثبت عملی اقدامات کی بھی اہتمام کرنا ہوگا۔