راجوری میں لڑکی کی مشکوک موت
راجوری //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں ایک 20سالہ لڑکی کی مشکوک موت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی صحت خراب ہونے کے بعد اس کو منگل کی شام میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی نے کوئی زہریلی چیز نگل لی تھی تاہم رات بھر زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کی صبح اس کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔پولیس نے تمام قانونی لورزامات مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کردیا ہے ۔
ہرنی زون میں ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد
جاوید اقبال
مینڈھر //ہرنی زون کے ٹیچروں کا ایک اجلاس ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ہرنی آصف اقبال کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں آر ای ٹی کے صدر جمیل احمد خان ،چیئر مین محمد شکور خان ودیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کے دوران اراکین نے کچھ دن قبل ٹی جے اے سی نامی ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے ایک بیان ،جس میں کہا گیا تھا کہ ہرنی زون کے دفتر میں ذات اور طبقہ کو دیکھ کر کام کیا جارہا ہے ‘کی مذمت کرتے ہوئے اراکین نے کہاکہ کچھ افراد جان بوجھ کر بے بنیاد الزام عائد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہیں جبکہ بی ایڈ کی ڈگریوں کا اندراج دائریکٹر سمگرا شکشا کے حکم نامے کے تحت ہی ہوتا ہے جس میں ملازمین کا کوئی قصور ہی نہیں ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کچھ افراد دفتر ی کام میں غیر ضروری طور پر مداخلت کررہے ہیں ۔
راجوری میں ماٹر شیل تباہ کیا گیا
سمت بھارگو
راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے اگراتی علاقہ میں ایک زندہ شیل کو ناکارہ بنادیا گیا ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سرحدی گائوں اگراتی میں دو دن قبل ایک زندہ شیل باز یاب ہوا تھا جس کے بعد مذکورہ علاقہ کو فوج کی جانب سے سیز کر دیا گیا تھا تاہم بدھ کو فوج کے ماہرین کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور مذکورہ شیل کو ایک دھماکے کے ذریعہ تباہ کر دیا گیا ۔
بالاکوٹ سے یوپی کے 6افراد گرفتار
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ سے فوج نے مشکوک حالت میں اتر پردیش کے 6افراد کو گرفتار کیا ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افراد 2گاڑیوںمیں سوار ہو کر علاقہ میں مشکوک طریقہ سے نقل و حرکت کررہے تھے جبکہ ان کی گرفتاری اور ابتدائی تفتیش کے بعد فوجی نے سبھی افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نے بتایا کہ فوج کی جانب سے چھ افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اس سلسلہ میں پولیس نے مکمل تحقیقات کے بعد ان کو رہا کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے مذکورہ افراد علاقہ میں ساز و سامان فروخت کررہے تھے جس کے دوران فوج نے ان کو گرفتار کیا تاہم پولیس نے تحقیقات کے بعد ان کو رہا کر دیا ہے ۔
کوٹرنکہ میں ڈرائیوروں کی لوٹ کھسوٹ جاری
مسافر پریشان ،ٹریفک حکام سے کارروائی کی مانگ
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ڈرائیوروں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ سب ڈویژن کی مختلف رابطہ سڑکوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور ان سے اضافہ کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام بالخصوص ٹریفک پولیس اور اسسٹنٹ ایجنل ٹرانسپورٹ آفیسران راجوری کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کوٹرنکہ اور بدھل میں چلنے والی اٹو ،ٹمپو ودیگر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور جہاں اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں وہائیں مسافروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں کیساتھ بد تمیزی کیساتھ پیش آتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے کووڈ کے دوران کرائے میں اضا فہ کیا گیا تھا تاہم ڈرائیوروں کی جانب سے قاعدہ سے بھی اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ کرائے پر روزانہ مسافروں اور ڈرائیوروں کی آپس میں لڑئیاں ہورہی ہیں ۔بھاجپا کے اقلیتی مورچہ کے رکن محمد یونس نے کہاکہ لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مسافروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں خصوصی ناکوں کے ذریعہ غیر قانونی طورپر مسافروں کو ہراساں کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
پیسے لیتے ملازم کی ویڈیو وائرل
محمد بشارت
کوٹرنکہ // سب ڈویژن کوٹرنکہ میں محکمہ مال کے ایک ملازمین کی جانب سے پیسے لینے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحصیل دفتر کوٹرنکہ میں تعینات ایک جونیئر اسسٹنٹ ایک شخص سے پیسے لے رہا تھا ۔ویڈیو سماجی سائٹس پر وائرل ہونے کیساتھ ہی کئی افراد محکمہ مال کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب تحصیلدار کوٹرنکہ نے بتایا کہ ملازم سے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جونیئر اسسٹنٹ ایک شخص سے ٹریجری کی فیس لے رہا تھا اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ہے ۔
بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ
حسین محتشم
پونچھ// صدر سرپنچ / پنچ ایسوسی ایشن پونچھ شوکت چوہدری نے ضلع پونچھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی وں اور دیگر بدعنوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ بجلی کو نوٹس جاری کریں تاکہ پونچھ شہر کو زیادہ سے زیادہ وقت تک بجلی فراہم ہو۔انہوں نے 133 کلو واٹ لائی کو جلد چلانے کی بھی اپیل کی۔موصوف نے کہا کہ جموں کو باقاعدہ بجلی مل رہی ہے لیکن پونچھ میں بجلی کی اپنی پیداوار ہونے کے باوجود یہاں لوگوں کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ بجلی سے اس سلسلہ میں بات کورو تو وہ بہانے بنانے لگتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کہ عوام کو بجلی کی ضرورت ہے جس ک وپورا کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت راج نظام میں بدعنوانی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے ضلع کے تمام پنچ / سرپنچوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اس طرح کے طریقوں پر نگاہ رکھیں اور پی ایم اے وائی کی فہرست بھی دو دن میں ڈی ڈی سی آفس پونچھ کے پاس پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ PMAY کے تحت لوازمات کو جلد ہی مکمل کی جائیں گی اور ہر ایک کو انصاف ملے گا اور PMAY کے تحت ہر حق دار کو حق جائے گا۔ انہوں نے ایل جی حکومت اور ڈی ڈی سی پونچھ اندرجیت کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی حکومت پر خطہ پیر پنچال کو نظر انداز کرنے کا الزام
حسین محتشم
پونچھ//جمو ں کشمیر پیر پنجال عوامی پارٹی کے سرپرست راجہ محمد عباس خان نے بھاجپا کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال کو ہر ایک شعبہ میں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جون 2121 میں ہوئی سیاسی راہنمائوں کی میٹنگ میں بھی پیر پنجال کی کسی بھی سیاسی جماعت کو دعوت نہیں دی جبکہ دیگر تمام خطوں کی رجسٹر سیاسی جماعتوں کو دہلی میں بات چیت کے لئے دعوت نامہ بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے متعین کردہ حد بندی کمیشن کوخطہ کشمیر، خطہ چناب ،خطہ پیر پنجال اور لداخ ریجن کا دورہ کر کے زمینی حقائق کا جائزہ لیکر حلقوں کی تشکیل اور حدود کو یقینی بناناچاہئے تھا تاہم اس کے برعکس کمیشن کی جانب سے جموں اور کشمیر کے ہوٹلوں میں بیٹھ کر لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔موصوف نے حکومت ہند پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 5 اگست 2019 کو لئے گئے فیصلے کو واپس لیکر جموں و کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال کریں۔
ڈائٹ پونچھ میں نئی تعلیمی پالیسی پر منعقد ویبنار اختتام پذیر
حسین محتشم
پونچھ// نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں ڈائٹ پونچھ میں ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کی ہدایت پر منعقد ویبنار اختتام پذیر ہو گیاا۔یہ ویبنارگلزار احمد پرنسپل ڈائٹ پونچھ اور سردارمن موہن سنگھ سینٹر لیکچرر کی راہنمائی اور نگرانی میں منعقد ہوا ۔ویبنارمیں ضلع کے مختلف سکولوں کے تقریبا 275 اساتذہ نے حصہ لیا۔ انور خان پرنسپل ہائر سکنڈری سکول ساوجیاں ، ایم پی شرما ایچ او ڈی ڈائٹ ، ڈی ایپاک شرما سینئر اکیڈمک آفیسر ایس سی ای آر ٹی ، جسوندر کور اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر ای سی سی ای ، اجے مینی ڈی آر جی ، درشن بھارتی ، طارق محمود ڈی آر جی اور ر ایاز رائنا نیشنل ایوارڈی جے کے این این نے ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکاء کو مختلف سیشنوں کے دوران نئی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرتے ہیں۔ اس سلسلہ کی اختتامی تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی مہمان خصوصی کے طور اور پرنسپل ڈائٹ پونچھ مہمانی اعزازی کی حیثیت سے شامل ہوئیے۔اس دوران مقررین نے تربیتی پروگرام کی تعریف کی اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ مسٹر ایاز رائنا جے کے این این ، مسٹر ہریش شرما ، مسٹر لعل حسین ، ایس خوشندر سنگھ نائب پرنسپل ڈائٹ پونچھ ، ایم ٹی آر انجمن شاہین اور دیگر بہت سے لوگوں نے بھی بات چیت کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سریندر شرما نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ وقت کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہر عہدیدار کو نئی تعلیمی پالیسی سے واقف ہونا چاہئے۔ انہوں نے تدریسی سیکھنے کے عمل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے گرانقدر تجاویز پیش کیں اور تدریسی فیکلٹی کو ہدایت کی کہ وہ سخت محنت کریں اور ابتدائی تعلیم میں زیادہ توجہ دیں تاکہ تدریسی تعلیم کو زیادہ موثر بنایا جاسکے۔