میڈیا یونٹوں کے مابین رابطوں کی اہمیت
مرکزی حکومت کے مختلف دفاتر کا آن لائین اجلاس منعقد
سرینگر//پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سرینگر کے زیر اہتمام کل وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) اور مرکزی حکومت کی دیگر مختلف اکائیوں کی انٹر میڈیا پبلسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔کوویڈ19 کی وجہ سے اس طرح کا یہ تیسرا اجلاس آن لائن موڈ میں ہوا ۔اجلاس کی صدارت پی آبی بی نارتھ ریجن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دیوپریت سنگھ نے کی اور یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز ، پی آئی بی سرینگر غلام عباس کی نگرانی میں ہوئی۔ جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے ایم آئی بی کے مختلف یونٹوں کے نمائندوں کے علاوہ مرکزی حکومت کے محکموں کے ترجمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس نے مختلف میڈیا یونٹوں کے مابین رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کے مفادات کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں درست معلومات کے صحیح وقت پر پھیلائو کو یقینی بنائیں۔آن لائین اجلاس میںڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیرکی مری دو سلاتھیہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز دور درشن سرینگر سلمان قاضی ، آل انڈیا ریڈیو جموںکے ڈپٹی ڈائریکٹر نیوزرمیش رینہ ،دور درشن سرینگر کے پروگرام ہیڈ جی ڈی طاہر ،بی آئی بی جموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھیشیک ورما ،سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے پی آر ا وارشد معراج اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔پی آئی بی سرینگرکے میڈیا اینڈ کمیونکشن آفیسرماجد پنڈت نے شرکا کو کویڈ۔19 آگاہی اور دیگر مہمات کے سلسلے میں بیورو کے ذریعہ شروع کردہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے اور تمام میڈیا یونٹوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ہارون ،تیل بل اور شالیمار میں کئی ڈھانچے منہدم
سرینگر//لائوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے کل ہارون ،تیل بل ،شالیمار،ڈل اور باغ روپ سنگھ علاقوں میں متعدد ڈھانچوں کو ہٹا لیا ۔یہ تعمیرات غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے۔
اپنی پارٹی کے دفتر پر تقریب منعقد
چنائو جیتنے پرمحمد اشرف ڈار کو مبارکباد پیش
سرینگر //پنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعرات کوامیرکدال حلقہ کے پارٹی کارکنوں کو ان کی کاوشوں اور کارکردگی پر مبارکباد پیش کی جس کے نتیجے میں میونسپل ضمنی انتخابات میں پارٹی کوکامیابی حاصل ہوئی۔ لال چوک میںپارٹی ہیڈ کورٹر پرراولپورہ سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے محمد اشرف ڈار کے اعزازمیں منعقد اجلاس کے دوران محمد اشرف ڈار کو مبارکباد پیش کی گئی ۔الطاف بخاری نے جمہوری عمل پر مستقل یقین کرنے پر امیرکدال خاص طور پر راولپورہ وارڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور محمد اشرف ڈار پر زور دیا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے لوگوں کو معاشی اور سیاسی طوربااختیار بنانے کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے اور وہ اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔