مضر مصنوعات ،نقلی ادویات اور شراب بندی کا مطالبہ
جا وید اقبال
مینڈھر//پیر پنجال عوامی پارٹی کے ریاستی سیکریٹری مشتاق احمد فانی نے مانگ کی ہے کہ مضر مصنوعات ، نقلی ادویات اور شراب بندی کرکے سماج کو بچایاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس چیزوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ ان کی بندش انتہائی اہم کام ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک مریض ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے جاتا ہے لیکن وہاں سے علاج کے بجائے اپنے لئے نقلی ادویات کی شکل میں زہر خرید کر لاتا ہے جس سے صرف کمپنی اور ڈاکٹروں کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا حکومت نے ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے گی جو نقلی ادویات کاکاروبار پھیلارہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ بچوں کے لئے تیار کردہ مصنوعات جس میں انتہائی مضر مصالہ جات ملائے ہوتے ہیں ،سر عام دوکانوں پر فروخت ہو رہی ہیںجنہیں کھانے سے بچوں کے معدے جلد ہی خراب ہوجاتے ہیں اور وہ بیماریوں سے لڑنے کی سکت بھی نہیں رکھتے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں محکمہ بھی قائم کئے گئے ہیں لیکن بالآخر ان کا کام کیاہے جو صحت کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔فانی نے کہاکہ اسی طرح سے شراب بندی بھی کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ شراب سے حکومت کو آمدن وصول ہوتی ہے لیکن یہ ایک ایسا ناسور ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاناچاہئے۔
مقبول ساحل کی وفات پر تعزیتی اجلاس
بختیار حسین
سرنکوٹ // سرنکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں شعراء و ادباء کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم محمد مقبول ساحل کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر مرحوم کی موت کوریاست جموں و کشمیرکی عوام کے لئے قومی نقصان قرار دیاگیا۔مقررین نے کہاکہ مرحوم کے جانے سے ادبی ،سماجی ،سیاسی اور صحافتی حلقوں میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ مقبول ساحل جتنے اچھے انسان تھے اتنے ہی اچھے شاعر ،ادیب، صحافی، فوٹو گرفر، مترجم ،اداکار ،موسیقار بھی تھے۔انہوںنے کہاکہ ان کی موت پہاڑی قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔اس دوران مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔تعزیتی اجلاس کی صدارت بزرگ شاعر و ادیب حسام الدین بیتاب نے کی جبکہ اس موقعہ پر نذیرقریشی ،شیخ آزاد احمد آزاد، بشیر لوہار، جنت حسین، سلیم شریف مڑہوٹوی، ریاض صابر ،ایاز سیف ،ڈاکٹر امیر جعفری ،محمد ایوب شبنم، منیر منہاس، محمد حسین ، غلام احمد پنچھی ،سرتاج احمد جٹ، سلیم قریشی اور محمد طاہربھی موجو دتھے۔
مینڈھر کو ضلع بنایاجائے :رانا
مینڈھر //ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانانے مینڈھر کو ضلع کادرجہ دینے کی مانگ کی ہے ۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مینڈھر کا درجہ سب ڈیویژن سے بڑھاکر ضلع کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ پونچھ ضلع وسیع اور دور دراز علاقوں تک پھیلاہواہے اور سب ڈیویژن مینڈھر کی تین تحصیلیں مینڈھر ، بالاکوٹ اور منکوٹ ہیں۔رانا کاکہناہے کہ مینڈھر ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں روز روز کی فائرنگ اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے سرکاری مشینری کو کام کرنے میں مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے صرف ایس ڈی ایم مینڈھر دفتر ہی کافی نہیں اس لئے مینڈھر کو علیحدہ ضلع کادرجہ دیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ انتظامی یونٹوں کا درجہ بڑھانے سے علاقے کی ترقی کیلئے راہ ہموار ہوگی ۔
۔7افراد احتیاطی حراست میں
راجوری //حکام نے راجوری میں سات افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں لیاہے ۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں ونے بھلا ولد سنیل بھلا ساکن جواہرنگر راجوری ، منشی خان ولد خان محمد ساکن ڈھنی دھار راجوری ، اشفاق حسین شاہ ولد اسحق شاہ ساکن دراج بدھل ، غلام مصطفی ولد محمد صادق ساکن منگوٹہ تھنہ منڈی ، محمد شکیل ولد منیر حسین ساکن سلانی راجوری ،سنجے کمار ولد بیلی رام ساکن وارڈ نمبر ایک راجوری اور وکی شرما ولد اشوک کمار ساکن جواہر نگر راجوری شامل ہیں ۔ان تمام افراد کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکمنامے کے بعد پولیس نے عدالتی تحویل میں لیاہے ۔
خاتون کانگریس لیڈر کا سرحدی علاقوں کادورہ
جاوید ا قبال
مینڈھر//آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ممبر و ریاستی سیکریٹری پروین سرور خان نے کئی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔گلہوتہ ،بالاکوٹ اور گوہلد کے لوگوں نے کہاکہ بجلی، پانی اور سڑکوں کی خستہ حالت ہے جبکہ سکولوں کا نظام بھی بہتر نہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس سے قبل کسی بھی لیڈر نے علاقہ میں آنا گوارا نہیں سمجھا ۔انہوںنے پروین سرور خان کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکن بنانے پر ہائی کمان کا شکریہ اد اکیا ۔پروین سرور خان نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو حکام کے نوٹس میں لائیںگی اور ساتھ ہی اس حوالے سے کانگریس قیادت کو بھی آگاہ کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ وہ عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں اوریہ بھی جانتی ہیں کہ یہاں تعلیمی شعبے کا حال خستہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں حکام سے بات کی جائے گی اور بچوں کی تعلیم ضائع نہیں ہونے دی جائے گی ۔انہوںنے لوگوں پر زور دیاکہ وہ کانگریس پارٹی کو مضبوط بنائیں ۔
پولیس کی کارکردگی کی ستائش
جا وید اقبال
مینڈھر// سر حدی علا قہ بالاکوٹ کی عوام نے ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا تنرے اور ان کی ٹیم کی تعریف کر تے ہوئے ریا ستی حکومت سے اور ڈی جی پی پو لیس سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر پو لیس کو اعراز سے نو از جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایس ڈی پی او مینڈھر نے جا ن کی با زی لگا کر زور دار فا ئرنگ اور گو لہ با ری کے درمیان موقعہ پر پہنچ کر ہلا ک ہونے والے پانچ افراد کو با ہر نکا لا لہٰذار پو لیس ٹیم کو ریا ستی حکومت اعزاز سے نو ازے اور ایس ڈی پی او مینڈھر کو صدارتی پو لیس تمغے سے نو از جا ئے ۔ انہوںنے کہاکہ اس دوران کچھ مقامی لوگ بھی موقعہ پر پہنچے جنہوںنے دو بچیوں کو زخمی حالت میں وہاں سے باہر نکال کر موٹرسائیکل کے ذریعہ ہسپتال پہنچایاجن کو بھی اعزاز سے نوازاجاناچاہئے ۔